وزیراعظم کی صمود فلوٹیلا پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت

Public interest and peace are our priorities, Prime Minister welcomes the agreement with the Public Action Committee
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے صمود فلوٹیلا پر اسرائیلی افواج کے بزدلانہ حملے کی شدید مذمت کی ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ ان جہازوں میں 44 ممالک کے 450 امدادی کارکن موجود ہیں اور ہم ان تمام افراد کے تحفظ کے لیے دعاگو ہیں جنہیں اسرائیل نے غیر قانونی حراست میں لیا ہے۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ ان تمام افراد کو فوری طور پر رہا کیا جائے۔
شہباز شریف نے کہا کہ ان کا جرم صرف یہ ہے کہ وہ فلسطینیوں کے لیے امداد لے کر جا رہے تھے، یہ بربریت بند ہونی چاہیے اور امن کو موقع دینا چاہیے۔
دوسری جانب ترکیہ نے بھی گلوبل صمود فلوٹیلا کو روکنے کی مذمت کرتے ہوئے اس اقدام کو دہشت گردی قرار دیا ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.