اتوار، 12-اکتوبر،2025
ہفتہ 1447/04/19هـ (11-10-2025م)

فلوٹیلا کو روکنا اور کارکنوں کو گرفتار کرنا بحری قزاقی اور دہشتگردی ہے، حماس

02 اکتوبر, 2025 08:10

غزہ: حماس نے صمود فلوٹیلا پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے بحری قزاقی اور دہشت گردی قرار دیا ہے۔

حماس کے مطابق فلوٹیلا کو روکنے اور کارکنوں کو گرفتار کرنے کی کارروائی دنیا بھر کے عوام کے غصے کو مزید بھڑکائے گی، یہ ایک وحشیانہ حملہ ہے جس میں بین الاقوامی یکجہتی کے کارکنوں کو نشانہ بنایا گیا۔

حماس نے واضح کیا کہ کارکن غزہ پٹی میں محصور لوگوں کو ہنگامی امداد پہنچانے کے لیے ایک فوری انسانی مشن پر تھے۔

بیان میں دنیا بھر کے آزاد عوام سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ اس جرم کی مذمت کریں جبکہ اقوام متحدہ اور عالمی برادری پر زور دیا گیا ہے کہ وہ اپنی قانونی اور اخلاقی ذمہ داریاں ادا کریں۔

حماس نے مطالبہ کیا کہ یکجہتی کے کارکنوں اور ان کے بحری جہازوں کے تحفظ کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔