ہفتہ، 11-اکتوبر،2025
ہفتہ 1447/04/19هـ (11-10-2025م)

ایک اور غزہ فوٹیلا کا غزہ کی طرف سفر شروع ہوگیا

03 اکتوبر, 2025 18:46

غزہ کے مظلوم افراد کے حق میں آواز اٹھانے والے جاگ گئے اسرائیل کی غیر قانونی ناکہ بندی توڑنے کیلیے مزید 100کارکنان پر مشتمل ایک اور فلوٹیلا غزہ کی جانب چل پڑا۔

فریڈم فلوٹیلا کولیشن نے "ایکس” پر جاری بیان میں کہا کہ کشتیاں اٹلی سے تقریباً 100 کارکنوں کے ساتھ روانہ ہوئی ہے۔

کشتیوں پر مشتمل قافلے میں بہت سے ڈاکٹرز اور صحافی سوار ہیں، قافلے کو کشتیِ ضمیر (Conscience Boat) کا نام دیا گیا ہے۔

لائیو ٹریکنگ ڈیٹا کے مطابق نو کشتیاں فی الحال یونانی جزیرے کریٹ کے ساحل سے دور ہیں، بحری قافلہ غزہ کی طرف بڑھتا رہا تو اسرائیلی بحریہ انھیں روک لے گی۔

گزشتہ روز اسرائیلی بحریہ نے گلوبل صمود فلوٹیلا کی 42 کشتیوں کو غزہ کی جانب بڑھنے سے روکا اور اس پر سوار تقریباً 470 کارکنوں کو حراست میں لیا جن میں پاکستانی بھی شامل ہیں۔

گلوبل صمود فلوٹیلا کا مقصد غزہ کے فلسطینیوں کو خوراک، ادویات اور دیگر ضروری اشیاء پہنچانا تھا لیکن اسرائیل نے غزہ کے پانیوں میں قافلے پر دھاوا بول دیا۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔