اسرائیل کی غزہ کے شہریوں کو انخلا کی آخری وارننگ

اسرائیل کی غزہ کے شہریوں کو انخلا کی آخری وارننگ
اسرائیل نے ایک بار پھر غزہ شہر کے شہریوں کو انخلا کا حکم دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ جو لوگ شہر میں مقیم رہیں گے انہیں دہشتگرد یا ان کے حامی تصور کیا جائے گا۔
اسرائیلی وزیر دفاع یوآف گالانٹ کا کہنا ہے کہ یہ غزہ سٹی کے رہائشیوں کے لیے آخری موقع ہے کہ وہ جنوبی غزہ پٹی کی طرف منتقل ہوجائیں، بصورت دیگر انہیں بھرپور فوجی طاقت کا سامنا کرنا ہوگا۔
رپورٹس کے مطابق گزشتہ ماہ بڑے فوجی آپریشن کے آغاز کے بعد سے اب تک تقریباً چار لاکھ فلسطینی غزہ شہر چھوڑنے پر مجبور ہوچکے ہیں، تاہم شہریوں نے شکوہ کیا ہے کہ انخلا کے دوران بھی اسرائیلی فوج کی شدید بمباری جاری رہتی ہے، جس کے باعث محفوظ مقامات تک پہنچنا ناممکن بنا دیا گیا ہے۔
غزہ کے متاثرہ رہائشی حسین الدل نے بتایا کہ وہ اپنے گھر سے ننگے پاؤں نکلنے پر مجبور ہوئے اور اسرائیلی حملوں کی شدت کی وجہ سے کوئی سامان بھی ساتھ نہیں لے جاسکے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.