ہفتہ، 11-اکتوبر،2025
ہفتہ 1447/04/19هـ (11-10-2025م)

اسرائیل کی غزہ میں وحشیانہ کارروائیاں جاری؛ مزید 53 فلسطینی شہید

03 اکتوبر, 2025 09:00

اسرائیل عالمی دباؤ اور تمام مطالبات کو نظر انداز کرتے ہوئے غزہ میں وحشیانہ کارروائیاں جاری رکھا ہوا ہے۔

قابض فوج کی تازہ کارروائیوں میں مزید 53 فلسطینی شہید ہوگئے، فضائی اور زمینی حملوں میں امداد کے متلاشی اور بھوک کا شکار 13 شہری بھی جاں بحق ہوئے۔

غزہ میں مسلسل حملوں کے نتیجے میں شہدا کی تعداد 66 ہزار 225 تک جا پہنچی ہے جبکہ ایک لاکھ 68 ہزار 938 افراد زخمی ہوچکے ہیں۔

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی بمباری کے باعث طبی عملے کو شدید مشکلات کا سامنا ہے اور وہ اپنے مراکز تک بروقت نہیں پہنچ پا رہے۔

فلسطینی حکام نے عالمی برادری اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے فوری مداخلت کی اپیل کی ہے تاکہ اسپتالوں اور طبی عملے کو تحفظ فراہم کیا جا سکے۔

ادھر اسرائیلی جارحیت کے باعث ریڈ کراس نے بھی غزہ میں اپنی سرگرمیاں عارضی طور پر معطل کر دی ہیں اور عملے کو منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سے قبل بین الاقوامی تنظیم ڈاکٹرز ودآؤٹ بارڈرز بھی غزہ میں اپنا کام روک چکی ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔