ہفتہ، 11-اکتوبر،2025
ہفتہ 1447/04/19هـ (11-10-2025م)

برطانوی تاریخ میں پہلی خاتون آرچ بشپ آف کینٹربری مقرر کردی گئیں

03 اکتوبر, 2025 23:29

چرچ آف انگلینڈ میں تاریخ میں پہلی مرتبہ ڈیم سارہ مولالی جو پہلی خاتون آرچ بشپ آف کینٹربری کی حیثیت سے تعینات کردیا گیا۔

برٹش میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈیم سارہ مولالی یہ اعزاز حاصل کرنے والی 106ویں مذہبی رہ نما ہیں، ڈیم کی عمر 63 سال ہے، وہ 7 سال لندن کی بشپ بھی رہی ہیں وہ ایک سابق دائی بھی ہیں اور خود کو حقوقِ نسواں کی حامی قرار دیتی ہیں۔

سارہ مولالی 1400 سالہ عہدے پر فائز ہونے والی پہلی خاتون بنیں، ان کی تقرری پر افریقی ممالک میں قائم قدامت پسند اینگلیکن گروپس نے اعتراضات اٹھائے ہیں جو خواتین بشپ کے خلاف تھے۔

سارہ ملالی نے ایک انٹرویو میں ہم جنس پرست تعلقات سے متعلق سوال پر کہا کہ چرچ آف انگلینڈ اور اینگلیکن کمیونین کو ہمیشہ سے مشکل معاملات سے نمٹنا پڑا ہے، انھوں نے اعتراف کیا کہ یہ ایک پیچیدہ اور نازک مسئلہ ہے جس پر گفتگو سے بےچینی پیدا ہوتی ہے اور ممکن ہے کہ اس کا حل جلدی نہ نکلے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔