آزاد فلسطینی ریاست تک ہتھیار نہیں ڈالیں گے، حماس کا اعلان

آزاد فلسطینی ریاست تک ہتھیار نہیں ڈالیں گے، حماس کا اعلان
غزہ: فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے اعلان کیا ہے کہ وہ آزاد فلسطینی ریاست کے قیام تک ہتھیار نہیں ڈالے گی۔
حماس کے سینئر رہنما محمد نزال نے ایک انٹرویو میں کہا کہ اسرائیل کا مطالبہ ہے کہ حماس ریاست کے قیام سے قبل غیر مسلح ہو جائے، تاہم یہ شرط کسی صورت قبول نہیں۔
انہوں نے کہا کہ دنیا کی کسی بھی آزادی کی تحریک نے اپنی منزل حاصل کرنے سے پہلے ہتھیار نہیں چھوڑے۔ جنوبی افریقہ، افغانستان، ویتنام، الجزائر اور آئرلینڈ میں آزادی کی جدوجہد کرنے والی تحریکوں سے بھی کبھی ایسا مطالبہ نہیں کیا گیا۔
محمد نزال نے واضح کیا کہ حماس صرف اسی وقت اپنے ہتھیار رکھے گی جب ایک آزاد اور خودمختار فلسطینی ریاست قائم ہو جائے، تنظیم امریکی صدر کے منصوبے پر غور کر رہی ہے اور جلد اس پر اپنا باضابطہ مؤقف جاری کرے گی تاکہ جنگ کے خاتمے کی راہ ہموار ہو سکے۔
ان کا کہنا تھا کہ حماس بطور فلسطینی مزاحمتی قوت عوام کے مفاد میں فیصلہ کرنے کا حق رکھتی ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.