ہفتہ، 11-اکتوبر،2025
ہفتہ 1447/04/19هـ (11-10-2025م)

اسرائیل حوصلوں کو قید نہ کرسکا؛ 11 امدادی کشتیوں پر مشتمل نیا قافلہ غزہ کیلئے روانہ

04 اکتوبر, 2025 16:05

اسرائیل نے غزہ جانے والی 43 امدادی کشتیوں کو روک کر ان پر سوار تقریباً 500 رضاکاروں کو گرفتار کر لیا تاہم حوصلوں کو قید نہ کرسکا۔

بین الاقوامی تنظیم فریڈم فلوٹیلا کولیشن (FFC) نے اعلان کیا ہے کہ امداد پہنچانے کے لیے 11 کشتیوں پر مشتمل نیا بحری قافلہ فلسطینی عوام تک امداد پہنچانے کیلئے روانہ ہو چکا ہے۔

ترک خبر رساں ادارے انادولو کے مطابق اٹلی کے شہر اوترانتو سے 25 ستمبر کو اٹلی اور فرانس کے جھنڈے تھامے دو کشتیاں روانہ ہوئیں جو 30 ستمبر کو ایک اور کشتی "کنشینس” سے ملیں، اور جلد ہی یہ قافلہ 8 کشتیوں پر مشتمل دوسرے گروپ "تھاؤزنڈ میڈلینز ٹو غزہ” سے مل کر مجموعی طور پر 11 کشتیوں پر مشتمل مشن آگے بڑھے گا۔۔

فریڈم فلوٹیلا کولیشن کے مطابق اس قافلے پر تقریباً 100 رضاکار سوار ہیں جو یونان کے جزیرے کریٹ کے قریب سمندر میں موجود ہیں۔ اس مشن کا مقصد صرف امداد پہنچانا ہی نہیں بلکہ دنیا کو غزہ کے سنگین انسانی بحران کی یاد دہانی بھی کروانا ہے۔

 یہ کوشش اس وقت سامنے آئی ہے جب ایک دن قبل اسرائیلی بحریہ نے غزہ کی جانب جانے والی 42 کشتیوں کو روک کر ان پر سوار 500 رضاکاروں کو گرفتار کر لیا تھا۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔