ہفتہ، 11-اکتوبر،2025
ہفتہ 1447/04/19هـ (11-10-2025م)

اسرائیل نے غزہ پر بمباری عارضی طور پر روک دی ہے؛ امریکی صدر کا دعویٰ

04 اکتوبر, 2025 21:17

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل نے غزہ پر بمباری عارضی طور پر روک دی ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق صدر ٹرمپ نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ میں اس بات کی قدر کرتا ہوں اسرائیل نے عارضی طور پر غزہ پر بمباری روک دی ہے۔

امریکی صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ حماس کی جانب سے تاخیر بالکل برداشت نہیں کریں گے، حماس کو تیزی سے قدم اٹھانے ہوں گے، ورنہ تمام شرطیں ختم ہوجائیں گی۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ کسی ایسے نتیجے کو قبول نہیں کروں گا جس سے غزہ میں دوبارہ خطرہ پیدا ہو، آئیں یہ کام تیزی سے مکمل کریں، ہر ایک کے ساتھ منصفانہ سلوک کیا جائے گا۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔