جاپان کا ورک ویزا !!! پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی؛ اپلائی کرنے کا آسان طریقہ جانیے

Japan Work Visa!!! Great News for Pakistanis; Learn the Easy Application Process
جاپان فاؤنڈیشن نے ورک ویزے کے امیدواروں کے لیے ایک نیا بیسک جاپانی زبان کا ٹیسٹ متعارف کروا دیا ہے۔
جاپانی زبان کا ٹیسٹ متعارف کروانے کا مقصد امیدواروں کی جاپانی زبان میں بنیادی ابلاغی صلاحیتوں کا جائزہ لینا ہے تاکہ وہ جاپان میں روزگار کے مواقع حاصل کر سکیں۔
انتظامیہ نے بتایا ہے کہ یہ ٹیسٹ اسلام آباد میں ایس کانز اسکول آف اکاؤنٹنسی ایف ایٹ مرکز میں منعقد کیا جائے گا، جس کی تاریخیں 11 اکتوبر، یکم نومبر اور 8 نومبر 2025 مقرر کی گئی ہیں۔
ٹیسٹ کے لیے زیادہ سے زیادہ پانچ سو امیدواروں کی گنجائش رکھی گئی ہے اور یہ جاپان کے اسپیسفائیڈ اسکلڈ ورکر پروگرام میں شامل ہونے کے خواہشمند افراد کے لیے انتہائی اہم ہے، کیونکہ جاپان کی حکومت نے اس پروگرام میں شمولیت کے لیے اس ٹیسٹ میں کامیابی کو لازمی قرار دیا ہے۔
اس اقدام سے پاکستانی ورک ویزے کے امیدواروں کو جاپان میں بہتر روزگار کے مواقع حاصل کرنے میں آسانی ہوگی اور انہیں مقامی زبان میں بنیادی مہارت کے ساتھ وہاں کام کرنے کا موقع ملے گا۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.