ہفتہ، 11-اکتوبر،2025
ہفتہ 1447/04/19هـ (11-10-2025م)

پیر اور منگل کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان

05 اکتوبر, 2025 20:48

ماحولیاتی تباہی کی وجہ سے موسلادھار بارشوں نے نیپال اور شمالی بھارت میں تباہی مچادی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق نیپال کے دارلحکومت کھٹمنڈو اور ملحقہ علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب سے 47 افراد ہلاک اور 9 لاپتہ ہوگئے۔ کئی پل اور رابطہ سڑکیں بھی ریلے میں بہہ گئیں۔

دوسری جانب نیپالی حکومت نے پیر اور منگل کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے جبکہ بھارت کے سیاحتی مقام دارجلنگ میں بھی شدید بارشوں کے بعد لینڈ سلائیڈنگ سے 20 افراد ہلاک ہوگئے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔