افغانستان پر ماسکو فارمیٹ کے اجلاس سے قبل روس، چین، ایران اور پاکستان کے نمائندوں کی مشاورت

ماسکو: افغانستان پر ماسکو فارمیٹ آف کنسلٹیشنز کے ساتویں اجلاس سے ایک روز قبل علاقائی چوکڑی یعنی روس، چین، ایران اور پاکستان کے نمائندوں کے درمیان ایک اہم ملاقات ہوئی۔
جی ٹی وی نیوز کے مطابق اس موقع پر روسی صدر کے خصوصی نمائندے برائے افغانستان ضمیر کابلوف نے روس کی نمائندگی کی۔
4 ملکی گروپ ماسکو فارمیٹ کنٹیکٹ گروپ کے طور پر کام کرتا ہے، جس کے اراکین نے 7 اکتوبر کو ہونے والے اجلاس کے ایجنڈے اور مشترکہ اعلامیے کے مسودے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.