غزہ جنگ بندی: حماس اور اسرائیل کے بالواسطہ مذاکرات آج مصر میں ہوں گے

غزہ میں جاری جنگ کے خاتمے اور یرغمالیوں کی رہائی کے لیے اہم ترین سفارتی مرحلہ آج مصر میں طے پانے جا رہا ہے، جہاں حماس اور اسرائیل کے درمیان بالواسطہ مذاکرات ہوں گے۔
یہ مذاکرات ساحلی شہر شرم الشیخ میں منعقد ہو رہے ہیں، اس میں اسرائیلی اور حماس وفود کے علاوہ امریکہ کی نمائندگی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے داماد جیرڈ کشنر اور خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف کر رہے ہیں۔
اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر کے مطابق، اسرائیلی وفد آج مصر روانہ ہو رہا ہے جبکہ حماس کا وفد خلیل الحیہ کی قیادت میں پہلے ہی قاہرہ پہنچ چکا ہے۔
گفتگو کا بنیادی مرکز یرغمالیوں کی رہائی، غزہ سے اسرائیلی فوج کے ممکنہ انخلا اور مستقل جنگ بندی کے انتظامات ہوں گے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امید ظاہر کی ہے کہ یرغمال افراد جلد رہا ہو جائیں گے کیونکہ ثالثی کی کوششیں فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو گئی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ معاہدے پر زیادہ لچک کی ضرورت نہیں، کیونکہ تمام فریق بنیادی نکات پر پہلے ہی متفق ہیں۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.