حماس نے بین الاقوامی نگرانی میں غیر مسلح ہونے کی خبروں کی تردید کر دی

حماس نے بین الاقوامی نگرانی میں غیر مسلح ہونے کی خبروں کی تردید کر دی
غزہ میں جنگ بندی کے حوالے سے جاری مذاکرات میں حماس کا مؤقف سامنے آگیا ہے۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ حماس جنگ بندی معاہدے کے تحت عالمی نگرانی میں اسلحہ جمع کرانے پر تیار ہوگئی ہے، تاہم ترک ذرائع ابلاغ کے مطابق حماس نے اس کی سخت تردید کی ہے اور واضح کیا ہے کہ غیر مسلح ہونے کے کسی نکتے پر غور نہیں کیا جا رہا۔
آج مصر کے شہر شرم الشیخ میں حماس، مصر اور اسرائیل کے نمائندوں کا اہم اجلاس ہوگا، جس میں غزہ جنگ بندی، یرغمالیوں کی رہائی، امداد کی ترسیل اور غزہ کے انتظامی معاملات پر بات چیت متوقع ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امید ظاہر کی ہے کہ مصر میں ہونے والی ملاقات سے مثبت نتائج برآمد ہوں گے اور مشرق وسطیٰ کے دیرینہ تنازع کے حل کی راہ ہموار ہوسکے گی۔
یاد رہے کہ چند روز قبل صدر ٹرمپ نے غزہ میں جنگ بندی کے لیے 20 نکاتی فارمولا پیش کیا تھا، جس کے کئی نکات پر حماس نے رضا مندی ظاہر کی تھی، البتہ غزہ کے انتظامی ڈھانچے کے بارے میں حماس کا مؤقف ہے کہ اسے فلسطینی ٹیکنوکریٹس پر مشتمل عبوری انتظامیہ کے سپرد کیا جائے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.