مجھے فخر ہے کہ ہم فلوٹیلا کے کارکنوں کے ساتھ دہشتگردوں کے حامیوں جیسا سلوک کرتے ہیں؛ اسرائیلی وزیر کا فلوٹیلا کارکنوں کے ساتھ بدسلوکی پر فخر کا اظہار

حماس ختم نہ کی گئی تو حکومت گرا دوں گا، اسرائیلی وزیر کی نیتن یاہو کو دھمکی
اسرائیل کے قومی سلامتی کے وزیر ایتمار بن گویر نے غزہ صمود فلوٹیلا کے کارکنوں کے ساتھ جیل میں کیے جانے والے سخت سلوک پر فخر کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے کتزیوت جیل کے دورے کے بعد کہا کہ حراست میں لیے گئے کارکنوں کو کسی خاص سہولت نہیں دی گئی اور ان کے ساتھ دہشت گردوں کے حامیوں جیسا رویہ اپنایا گیا۔
بن گویر نے اعتراف کیا کہ وہ اس بات پر مطمئن ہیں کہ جیل انتظامیہ نے ان کی طے شدہ پالیسی پر عمل کیا، کارکنوں کو جیل کے حالات دیکھ کر اندازہ ہونا چاہیے کہ دوبارہ اسرائیل کے قریب آنے کے کیا نتائج ہوں گے۔
اسرائیلی وزیر نے مزید کہا کہ فلوٹیلا میں نہ کوئی انسانی امداد تھی اور نہ ہی ہمدردی، اس لیے یہ توقع غلط تھی کہ ان کا استقبال عزت و احترام سے کیا جائے گا۔
دوسری جانب، کئی رہا شدہ کارکنوں نے غیر انسانی حالات اور بدسلوکی کی شکایات کی ہیں جبکہ بن گویر کی ایک ویڈیو بھی سامنے آ چکی ہے جس میں وہ فلوٹیلا شرکا کا مذاق اڑاتے دکھائی دیتے ہیں۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.