ہفتہ، 11-اکتوبر،2025
ہفتہ 1447/04/19هـ (11-10-2025م)

اسرائیل کی یرغمالیوں کی رہائی میں ناکامی پر غزہ میں فوجی آپریشن بحال رکھنے کی وارننگ

06 اکتوبر, 2025 08:30

اسرائیلی فوج کے سربراہ ایال ضمیر نے کہا ہے کہ اگر حماس کے ساتھ یرغمالیوں کی رہائی کے لیے جاری مذاکرات ناکام رہیں تو غزہ میں دوبارہ عسکری کارروائیاں شروع کر دی جائیں گی۔

کمانڈروں سے خطاب میں اسرائیلی فوج کے سربراہ ایال ضمیر نے کہا کہ غزہ میں فی الحال جنگ بندی نہیں بلکہ آپریشنل صورتحال میں تبدیلی واقع ہو رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میدان میں حاصل کی گئی عسکری کامیابیوں کو سیاسی سطح پر مذاکراتی عمل میں استعمال کیا جا رہا ہے اور اگر یہ سیاسی کوششیں کامیاب نہ ہوئیں تو فوج دوبارہ لڑائی میں واپس آ جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل جارحانہ کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے، دشمن کو ہر محاذ پر تباہ کیا جا رہا ہے اور پورے مشرقِ وسطیٰ میں حقائق بدل رہے ہیں۔

یہ بیان اسی دوران سامنے آیا ہے جب حماس اور اسرائیل کے درمیان باقی رہ جانے والے یرغمالیوں کی رہائی کے لیے مذاکرات ہونے والے ہیں، اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی خبردار کیا تھا کہ اگر حماس غزہ کا کنٹرول چھوڑنے سے انکار کرتی ہے تو اس کا مکمل خاتمہ کر دیا جائے گا۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔