ہفتہ، 11-اکتوبر،2025
ہفتہ 1447/04/19هـ (11-10-2025م)

ٹرمپ کی حماس کو غزہ کا کنٹرول نہ چھوڑنے پر صفحہ ہستی سے مٹا دینے کی دھمکی

06 اکتوبر, 2025 08:05

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر حماس غزہ کا کنٹرول چھوڑنے سے انکار کرتی ہے تو اسے مکمل طور پر نیست و نابود کر دیا جائے گا۔

ٹرمپ نے سی این این کے اینکر جیک ٹیپر کے ساتھ 20 نکاتی جنگ بندی منصوبے پر گفتگو میں کہا کہ اگر حماس اقتدار پر قائم رہنے کی کوشش کرے گی تو اس کا مکمل خاتمہ کر دیا جائے گا۔

جب پوچھا گیا کہ آیا حماس نے اپنے موقف ہتھیار نہ ڈالنے، غزہ کا کنٹرول چھوڑنے اور یرغمالیوں کی رہائی کو مذاکرات سے مشروط کرنے کے باعث ان کا منصوبہ مسترد کر دیا ہے تو ٹرمپ نے مختصر طور پر جواب دیا کہ ہم دیکھیں گے اور وقت آنے پر اس کا جواب دیا جائے گا۔

صدر ٹرمپ نے معاہدے کے حوالے سے سوشل میڈیا پر بھی پیغام جاری کیا اور کہا کہ غزہ میں جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی پر بات چیت جاری ہے، مذاکرات کامیاب رہے ہیں اور تیزی سے آگے بڑھ رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ تکنیکی ٹیمیں آج دوبارہ مصر میں ملاقات کریں گی تاکہ حتمی تفصیلات پر کام کیا جا سکے اور کہا کہ وہ سب سے تیزی سے کام کرنے کا کہہ رہے ہیں۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔