ہفتہ، 11-اکتوبر،2025
ہفتہ 1447/04/19هـ (11-10-2025م)

معرکۂ حق میں بدترین شکست کے بعد بھارتی عسکری قیادت بوکھلاہٹ کا شکار

07 اکتوبر, 2025 12:15

پاکستان کے ہاتھوں معرکۂ حق میں عبرتناک ناکامی کے بعد بھارتی فوجی قیادت کے غیر سنجیدہ اور غیر پیشہ ورانہ رویے نے نئی دہلی کے دفاعی حلقوں میں تشویش کی لہر دوڑا دی ہے۔

ذرائع کے مطابق بھارتی ایئر چیف کے غیر ذمہ دارانہ اور متضاد بیانات نے نہ صرف عسکری اداروں کی ساکھ کو نقصان پہنچایا ہے بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی بھارت کی جگ ہنسائی کا سبب بنے ہیں۔

حالیہ پریس کانفرنس میں بھارتی ایئر چیف نے اعترافی انداز میں کہا کہ بھارت کے کتنے طیارے گرے، اس بارے میں میں نے آج تک کچھ نہیں بولا اور نہ ہی بولنا چاہوں گا، اگر وہ (پاکستان) سمجھتے ہیں کہ انہوں نے ہمارے 15 طیارے گرائے تو انہیں سوچنے دیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں یہ نہیں بتانا چاہیے کہ کتنا نقصان ہوا، ہم بھی یہ جاننے کی کوشش کر رہے ہیں کہ ہم کیا کر پائے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق بھارتی ایئر چیف کی یہ مبہم گفتگو پاک فضائیہ کے ہاتھوں بھارتی طیاروں کی تباہی کا بالواسطہ اعتراف ہے۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی اس معرکے کے دوران بھارتی طیارے گرائے جانے کی تصدیق کی تھی، جس کے بعد بھارتی عسکری قیادت کو سخت تنقید کا سامنا ہے۔

عسکری مبصرین کا کہنا ہے کہ جنگی جنون اور داخلی سیاسی دباؤ میں گھری بھارتی فوجی قیادت کی پیشہ ورانہ کمزوریاں عالمی سطح پر بے نقاب ہو چکی ہیں۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔