غزہ میں جنگ بندی کے امکانات روشن، معاہدہ جلد متوقع: ٹرمپ کا دعویٰ

غزہ میں جنگ بندی کے امکانات روشن، معاہدہ جلد متوقع: ٹرمپ کا دعویٰ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی کے لیے نمایاں پیش رفت ہو رہی ہے اور امید ہے کہ معاہدہ جلد طے پا جائے گا۔
واشنگٹن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بتایا کہ حماس کئی اہم نکات پر رضامند ہو رہی ہے، جبکہ ترکی اور اردن سمیت مختلف ممالک امن منصوبے کی حمایت کر رہے ہیں۔
ٹرمپ نے واضح کیا کہ انہوں نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو پر کسی قسم کا دباؤ نہیں ڈالا، تاہم تمام فریقوں کے درمیان بات چیت مثبت سمت میں آگے بڑھ رہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ تجارت اور ٹیرف پالیسیوں کے ذریعے کئی تنازعات ختم کیے گئے ہیں، حتیٰ کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی بھی کم کرائی گئی۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ فوجی اقدامات کے بعد واشنگٹن اب ایک پرامن شہر بن چکا ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.