ہفتہ، 11-اکتوبر،2025
ہفتہ 1447/04/19هـ (11-10-2025م)

کوریا میں نوکری کرنے کے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری

07 اکتوبر, 2025 14:42

جنوبی کوریا نے سال 2025 کے لیے پاکستان کے لیے لیبر کوٹے میں 30 فیصد اضافہ کر دیا ہے۔

جنوبی کوریا کی جانب سے پاکستان کے لیے لیبر کوٹے میں 30 فیصد اضافے کے بعد پاکستانی کارکنوں کی تعداد 2,400 سے بڑھا کر 5,400 کر دی گئی ہے۔ یہ اضافہ پاکستان کی وزارتِ خارجہ اور جنوبی کوریا کے ہیومن ریسورس ڈیولپمنٹ (HRD) مشن کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد کیا گیا ہے۔

 جنوبی کوریا کے “ایمپلائمنٹ پرمٹ سسٹم” (EPS) کے تحت غیر ملکی کارکن مینوفیکچرنگ، زراعت اور تعمیراتی شعبوں میں کام کرتے ہیں اور پاکستانی کارکنوں کو E-9 ویزا جاری کیا جاتا ہے، جس کا انتخاب زبان اور مہارت کے امتحانات کی بنیاد پر کیا جاتا ہے۔

 حکام کا کہنا ہے کہ کوٹے میں اضافے سے جنوبی کوریا کا پاکستانی کارکنوں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور محنت پر اعتماد بڑھا ہے۔ HRD مشن کی جانب سے مہارتوں کی تربیت اور افرادی قوت کی ترقی کے لیے کیے جانے والے اقدامات نے دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید مضبوط کیا ہے۔

پاکستانی امیدواروں کے لیے EPS-TOPIK (کوریائی زبان کا امتحان) اور ٹریڈ اسکل ٹیسٹ پاس کرنا لازمی ہے، جبکہ بھرتی کا عمل پاکستان کی اوورسیز ایمپلائمنٹ کارپوریشن (OEC) کے ذریعے شفاف انداز میں مکمل کیا جاتا ہے تاکہ جنوبی کوریا کے معیارِ روزگار پر عمل درآمد یقینی بنایا جا سکے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔