ہفتہ، 11-اکتوبر،2025
ہفتہ 1447/04/19هـ (11-10-2025م)

حماس کی جانب سے جنگ بندی مذاکرات میں اہم مطالبات کاخاکہ پیش

07 اکتوبر, 2025 19:54

غزہ میں سیز فائر کے حوالے سے شرم الشیخ میں حماس، اسرائیل اور امریکی وفد کے درمیان مذاکرات جاری ہیں۔

 

ذرائع کے مطابق وفد رکاوٹوں کو دور کرنے اور معاہدے تک پہنچنے کی کوشش کررہاہے جب کہ حماس نے جنگ بندی مذاکرات میں اہم مطالبات کا خاکہ پیش کردیا ہے۔

 

رہ نما حماس کا کہنا ہے کہ ہم ایسا معاہدہ چاہتے ہیں جو غزہ میں ہمارے لوگوں کی امنگوں کے مطابق ہو۔

 

حماس رہ نما نے کہا ہے کہ قیدیوں کے تبادلے کا منصفانہ معاہدہ ہونا چاہیے اورفلسطینی ٹیکنوکریٹس کی زیر نگرانی تعمیر نو کے مکمل عمل کاآغاز ہونا چاہیے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔