غزہ پر اسرائیلی حملوں کو دو سال مکمل، 67 ہزار سے زائد فلسطینی شہید، اقوام متحدہ کی لرزہ خیز رپورٹ جاری

غزہ پر اسرائیلی حملوں کو دو سال مکمل، اقوام متحدہ کی لرزہ خیز رپورٹ جاری
غزہ میں اسرائیل کے وحشیانہ حملوں کو دو سال مکمل ہوگئے، اقوام متحدہ کے ادارے انروا نے دو سال کے دوران ہونے والی تباہی پر رپورٹ جاری کردی۔
رپورٹ کے مطابق غزہ کی تقریباً 80 فیصد عمارتیں تباہ یا شدید نقصان کا شکار ہوچکی ہیں جبکہ انروا کی پناہ گاہوں میں 845 افراد شہید ہوئے۔
رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ انروا کے 370 سے زائد عملے کے ارکان بھی اسرائیلی حملوں میں جاں بحق ہوئے، اسرائیل نے طبی عملے اور ڈھانچے پر 790 سے زائد حملے کیے، جس کے نتیجے میں 22 میں سے صرف 4 طبی مراکز فعال رہ گئے ہیں۔
اقوام متحدہ کی لرزہ خیز رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ غزہ کی 98 فیصد زرعی زمین یا تو مکمل تباہ ہوچکی ہے یا قابلِ رسائی نہیں رہی، پانی اور نکاسیٔ آب کا 90 فیصد نظام بھی برباد ہوچکا ہے جبکہ 6 لاکھ 60 ہزار بچے دو سال سے تعلیم سے محروم ہیں۔
واضح رہے کہ 2 سال سے جاری اسرائیلی حملوں میں خواتین اور بچوں سمیت 67 ہزار سے زائد فلسطینی شہید جبکہ ایک لاکھ 70 ہزار کے قریب زخمی ہوچکے ہیں۔ غزہ میں انسانی بحران اپنی بدترین سطح پر پہنچ چکا ہے اور فوری عالمی مداخلت ناگزیر ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.