آزاد کشمیر میں پرتشدد احتجاج پر عوام میں شدید غم و غصہ

آزاد کشمیر میں پرتشدد احتجاج پر عوام میں شدید غم و غصہ
آزاد کشمیر میں حالیہ پرتشدد احتجاج کے بعد عوامی غم و غصے میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔
عوامی ایکشن کمیٹی کے احتجاج کے دوران شہید ہونے والے نوجوان کے والد نے شدید ردعمل دیتے ہوئے واقعے کو ظلم قرار دیا۔
انہوں نے کہا کہ والدین کو معلوم ہونا چاہیے کہ ان کے بچے کہاں ہیں، کیا کر رہے ہیں اور ان کے ہاتھ میں کیا ہے، شہید کے والد نے نوجوانوں کو گمراہ کرنے اور احتجاج میں تشدد کے عنصر کی سخت مذمت کی۔
انہوں نے زور دیا کہ مسائل کا واحد حل جمہوری اور پُرامن طریقہ ہے، تشدد کسی مسئلے کا حل نہیں۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.