ہفتہ، 11-اکتوبر،2025
ہفتہ 1447/04/19هـ (11-10-2025م)

غزہ میں کسی بھی وقت جنگ بندی کا اعلان ہوسکتا ہے، ترک وزیرخارجہ کا بڑا بیان

08 اکتوبر, 2025 22:49

ترک وزیرِ خارجہ حاقان فدان نے امکان ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان اتفاقِ رائے آج ہی ممکن ہوسکتاہے۔

ترک خبررساں ادارے کی خبر کے مطابق حاقان فدان نے اس بات کا امکان شامی ہم منصب کے ساتھ میڈیا سے گفتگو میں ظاہر کیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ مصر میں جاری امن مذاکرات میں دونوں فریقوں نے فلسطینی قیدیوں اور اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کے لیے غیر معمولی سنجیدگی اور عزم کا اظہار کیا ہے۔

انھوں نے مزید بتایا کہ امن مذاکرات میں قیدیوں کی رہائی، اسرائیلی افواج کے انخلا کی حدود اور شرائط، غزہ میں امداد کی فراہمی اور ممکنہ جنگ بندی کے اصول و ضوابط پر بات کی گئی ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔