جمعہ، 10-اکتوبر،2025
جمعہ 1447/04/18هـ (10-10-2025م)

اسرائیل میں نیتن یاہو حکومت کے خلاف عوام سڑکوں پر، یرغمالیوں کی رہائی کا مطالبہ شدت اختیار کر گیا

08 اکتوبر, 2025 10:18

اسرائیل میں نیتن یاہو حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرے شدت اختیار کر گئے ہیں۔

دارالحکومت تل ابیب میں شہری بڑی تعداد میں ہاسٹیجز اسکوائر پر جمع ہوکر حکومت کے خلاف نعرے بلند کرتے رہے۔

مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر غزہ جنگ کے خاتمے اور یرغمالیوں کی فوری رہائی کے مطالبات درج تھے۔

احتجاج میں شریک مظاہرین کا کہنا تھا کہ حکومت نے دو سال گزرنے کے باوجود یرغمالیوں کی بازیابی اور جنگ کے خاتمے کے لیے کوئی مؤثر اقدام نہیں کیا۔

انہوں نے نیتن یاہو حکومت سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر امن کے قیام کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں اور یرغمالیوں کی واپسی کو یقینی بنایا جائے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔