اتر پردیش بریلی میں مسلم دشمنی عروج پر، مودی سرکار کا ہندوتوا چہرہ بے نقاب

اتر پردیش بریلی میں مسلم دشمنی عروج پر، مودی سرکار کا ہندوتوا چہرہ بے نقاب
بھارت میں مودی حکومت کے دور میں اقلیتوں، خصوصاً مسلمانوں کے خلاف ریاستی جبر اور انتقامی کارروائیاں خطرناک حد تک بڑھ چکی ہیں۔
اتر پردیش کے شہر بریلی میں ہندوتوا نظریے کے زیر اثر مسلم آبادی کو نشانہ بنانے کا سلسلہ جاری ہے، جس سے مودی حکومت کا مسلم دشمن چہرہ ایک بار پھر بے نقاب ہو گیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق “آئی لو یو محمد” کے جملے سے متعلق کانپور سے شروع ہونے والے احتجاج کے بعد اتر پردیش حکومت نے مسلمانوں کے خلاف بدترین کریک ڈاؤن شروع کر دیا، وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے حکم پر احتجاج روکنے کی آڑ میں مسلم رہنماؤں اور شہریوں کی جائیدادوں پر بلڈوزر چلا دیے گئے۔
رپورٹس کے مطابق بریلی انتظامیہ نے اتحادِ ملت کونسل کے رہنماؤں کی املاک مسمار کر دیں جبکہ متعدد گھروں کو ہنگاموں کے الزام میں سیل کر دیا گیا، ان کارروائیوں کے بعد مسلم آبادی میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ہے اور پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے رکھا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق انٹرنیٹ اور براڈ بینڈ سروسز بند کر دی گئی ہیں، جبکہ اب تک 83 افراد گرفتار اور 2000 سے زائد افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کی جا چکی ہیں۔ کریک ڈاؤن کا دائرہ مزید وسیع کیا جا رہا ہے۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ مودی راج میں ہندوتوا نظریے نے بھارت کو نفرت، انتقام اور خوف کی آگ میں جھونک دیا ہے، جمہوریت کے لبادے میں چھپی یہ آمریت اب بھارت کو ایک ایسی ریاست میں بدل چکی ہے جہاں مسلمانوں کے لیے سانس لینا بھی جرم بن گیا ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.