ہفتہ، 11-اکتوبر،2025
ہفتہ 1447/04/19هـ (11-10-2025م)

بھارتی فوج ریاست تلنگانہ میں مسلمانوں کے قبرستان ہتھیانے لگی

09 اکتوبر, 2025 16:18

بھارت میں مسلمانوں کے زندہ رہنے کے بعد دفن ہونے کا حق بھی چھینا جانے لگا۔

بھارت ریاست تلنگانہ میں فوج مسلمانوں کے قبرستان ہتھیانے لگی، مسلمان تدفین سے بھی محروم ہوگئے۔

بھارتی فوج نے مسلمانوں سے دفن ہونے کا حق بھی چھینتے ہوئے  کمیونٹی کا قبرستان بھی چھین لیا۔

 

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست تلنگانہ کے شیک پت علاقے میں قبرستان کے لیے مختص 2,500 مربع گز زمین، بھارتی فوج نے جبراً قبضے میں لے لی اور مسلمانوں کو ان کے بنیادی تدفینی حقوق سے محروم کردیاگیا۔

یہ زمین بورابنڈا، یوسف گوڈا، ایرراگڑھا اور رحمت نگر کے مسلمانوں کی تدفینی ضروریات کے لیے مختص  تھی تلنگانہ اسٹیٹ وقف بورڈ، زمین کو سرکاری طور پر وقف ملکیت کے طور پر درج کر چکا تھا- وقف کے باقاعدہ ریکارڈز کو نظر انداز کیا گیا

بھارتی میڈیا کے مطابق کانگریس کی سول حکومت اس جارحیت کے سامنے مکمل طور پر بے بس نظر آتی ہے۔ مسلمانوں نے کانگریس حکومت کی بے بسی اوربھارتی فوج کے جبری قبضے پر شدید احتجاج کیا۔

مسلمانوں کے مطابق بھارتی فوج کی یہ مداخلت ریاستی طاقت کے استعمال کے ذریعے مذہبی حقوق کا زبردستی انکار ہے۔ تلنگانہ کا واقعہ اقلیتوں کے خلاف ریاستی جبر کی بدترین مثال ہے، جہاں لالچ اور دھونس، اقلیتی کمیونٹی کی مقدس ضروریات پر غالب آ جاتی ہیں-

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔