جمعہ، 10-اکتوبر،2025
جمعہ 1447/04/18هـ (10-10-2025م)

ایرانی وزارت خارجہ کا حماس اور اسرائیل امن معاہدے کا خیرمُقدم

09 اکتوبر, 2025 22:23

ایران: ترجمان ایرانی وزارت خارجہ نے کہا کہ ایران نے حماس اور اسرائیل امن معاہدے کا خیرمقدم کیا ہے۔

ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی کا کہنا تھا کہ غزہ میں نسل کشی روکنے اور فلسطینیوں کے امداد کی کوشش کا خیرمقدم کرتے ہیں۔

اسماعیل بقائی نے بتایا کہ فلسطینیوں کے حق خود ارادیت تسلیم کرنے والے منصوبوں کی حمایت کرتے ہیں، ماضی میں امن قائم کرنے کی ناکام کوششیں فلسطینیوں کونقصان پہنچا چکی ہیں۔

ایرانی وزارت خارجہ کے مطابق فلسطینیوں کو اپنے مستقبل کے فیصلے بغیر دباؤ یامداخلت کے خود کرنے چاہئیں۔

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں کابینہ سے خطاب میں کہا کہ اسرائیلی قیدی پیر یا منگل تک رہا ہوجانے چاہئیں۔

امریکی صدر نے کہا کہ مصر جارہے ہیں جہاں جنگ بندی معاہدے پر باقاعدہ دستخط ہوں گے، کئی ممالک کی مدد سے غزہ کی پٹی کی تعمیر نو کی نگرانی کریں گے۔

امریکی صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ مجھے یقین ہے غزہ میں جنگ ختم ہونے کے بعد دیرپا امن ہوگا، غزہ پر معاہدے تک پہنچنے کیلئے ایران پر حملہ ضروری تھا۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔