جمعہ، 10-اکتوبر،2025
جمعہ 1447/04/18هـ (10-10-2025م)

اسرائیل کا 250 فلسطینی قیدیوں کی فہرست پر اعتراض؛ ترجمان حماس کا دعویٰ

09 اکتوبر, 2025 22:36

فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل نے250 فلسطینی قیدیوں کی فہرست پر اعتراض کیا ہے۔

ترجمان حماس نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل 250 فلسطینی قیدیوں پر مبنی فہرست میں چالاکی سے رد وبدل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

ترجمان حماس نے بیان میں کہا ہے کہ یقین دہانیاں کروائی گئیں کہ قیدیوں کے تبادلے کے بعد دوبارہ جنگ شروع نہیں ہوگی، امریکی صدر کی جانب سے بھی اس معاملے پر براہ راست اورواضح مؤقف سنا ہے۔

ترجمان حماس نے مزید بتایا کہ حماس امریکی انتظامیہ اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کوششوں کی قدر کرتی ہے، معاہدے کی تمام شقوں پر عملدر آمد کریں گے تاکہ دیرپا جنگ بندی یقینی بنائی جاسکے۔

ترجمان کے مطابق امریکی صدرٹرمپ کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے اس معاہدے کوممکن بنانے میں مدد کی، ٹرمپ معاہدے کی تمام شقوں کے مکمل نفاذ کے لیے اسرائیل پر دباؤ ڈالنا جاری رکھیں۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔