جمعہ، 10-اکتوبر،2025
جمعہ 1447/04/18هـ (10-10-2025م)

اسرائیل کو معاہدے کی مکمل پاسداری کا پابند بنایا جائے، حماس کا مطالبہ

09 اکتوبر, 2025 09:25

 حماس نے اسرائیل اور اپنی تنظیم کے درمیان ہونے والے امن معاہدے کے بعد پہلا باضابطہ بیان جاری کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ اسرائیل کو معاہدے کی تمام شرائط پر مکمل عمل درآمد کا پابند بنایا جائے۔

بیان میں کہا گیا کہ طے پانے والے معاہدے کے تحت غزہ میں جنگ کا خاتمہ، اسرائیلی فوج کا انخلا، انسانی امداد کی فراہمی اور قیدیوں کے تبادلے کی شقیں شامل ہیں۔

حماس نے امریکی صدر، عرب ثالثوں اور بین الاقوامی فریقوں سے اپیل کی کہ وہ اسرائیل کو کسی بھی تاخیر یا وعدہ خلافی سے روکیں۔

تنظیم نے واضح کیا کہ وہ اپنے عہد پر قائم رہے گی اور آزادی، خودمختاری اور حقِ خود ارادیت کے اصولوں سے پیچھے نہیں ہٹے گی۔

یاد رہے کہ اسرائیل اور حماس نے امریکا کے مجوزہ غزہ امن معاہدے کے پہلے مرحلے پر دستخط کر دیے ہیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ معاہدے کے تحت تمام یرغمالیوں کی جلد رہائی عمل میں لائی جائے گی، جبکہ اسرائیل اپنی فوج کو متفقہ لائن تک واپس بلائے گا۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔