"پاکستان کی سکیورٹی پالیسی اسلام آباد میں بنتی ہے اور بنتی رہے گی”

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان کی سکیورٹی پالیسی اسلام آباد میں بنتی ہے اور بنتی رہے گی۔
وفاقی وزیر اطلاعات نے اختیار ولی کیساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ شہدائے وطن کو پوری قوم سلام پیش کرتی ہے، مادر وطن کا دفاع کرنے والے نڈر سپوتوں پر فخر ہے۔
وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ ہمارے شہدا کے لواحقین عظیم مرتبے پر فخر محسوس کرتے ہیں، ملک میں عدم استحکام پیدا کرنے والے عناصر کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔
عطاتارڑ کا کہنا تھا کہ جیل میں بیٹھے شخص کے دور میں دہشتگردوں کو واپس لایاگیا، تحریک انصاف کاانتشاری ٹولہ دہشتگردوں کا سہولت کار ہے، دہشتگردوں کوواپس لاکر ملک کو بہت نقصان پہنچایا گیا،
پاکستان کی سکیورٹی پالیسی اسلام آباد میں بنتی ہے اور بنتی رہے گی، علی امین کو ہٹانے کی وجہ یہ ہے تم دہشتگردوں کی سہولت کاری ٹھیک سے نہیں کر رہے۔
وزیراطلاعات عطاتارڑ کا کہنا تھا کہ سہیل آفریدی بھگوڑے مراد سعید کا قریبی ساتھی ہے، سہیل آفریدی کو لانے کا مقصد ی ہے دہشتگردوں کو مکمل سپورٹ کیاجائے۔
خیبرپختونخوا میں اشتہاری وزیراعلیٰ کو لایاجا رہا ہے،ریاست سہیل آفریدی کے ذریعے دہشتگردوں کو سہولت کاری کی اجازت ہرگز نہیں دے گی،لندن کی عدالت کے فیصلے سے پاکستان کے عزت اوروقار میں اضافہ ہوا ہے۔
انکا مزید کہنا تھا کہ لندن کی عدالت کا فیصلہ شرپسند عناصر کے منہ پر زوردار طمانچہ ہے، ریاست اور قومی اداروں کیخلاف بیانیہ اور پروپیگنڈا ناکام ہوگا۔
دوسری جانب مسلم لیگ ن کے رہنما اختیار ولی کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخو ا کی صوبائی حکومت نے بھاری رشوت لے کر عہدے بیچے،ریاست مخالف بیانیہ بانی پی ٹی آئی کا ایجنڈا ہے۔
اختیار ولی خان کا کہنا تھا کہ میرے خیال میں علی امین کے بعد اگلی باری بیرسٹر گوہر کے جانے کی ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.