ہفتہ، 11-اکتوبر،2025
جمعہ 1447/04/18هـ (10-10-2025م)

ادب کا نوبل انعام کس ملک کے مصنف کے نام رہا؟

09 اکتوبر, 2025 20:07

دنیائے انعامات میں سب سے بڑے انعام یعنی نوبل انعام کی تقسیم جاری ہے۔ نوبل انعام برائے ادب 2025 ہنگری کے مصنف لاسلو کراسنا ہور کائی نے حاصل کرلیا۔

نوبل اکیڈمی کے مطابق مصنف کی بصیرت افروز تخلیقات کے اعتراف میں انھیں انعام کا حق دار سمجھا گیا، لاسلو کراسنا ہور کائی کو دسمبر میں اسٹاک ہوم میں منعقدہ رسمی تقریب میں نوبل تمغا اور سند دی جائے گی۔

71 سال کے لاسلو کراسنا ہور کائی اداس مگر فکری طور پر گہرے ناولوں کے حوالے سے مشہور ہیں۔ انھوں نے 2019 میں نیشنل بُک ایوارڈ (مترجم ادب کے زمرے میں) اور 2015 میں مین بُکر انٹرنیشنل پرائز بھی جیتا، مصنف کے کئی ناول معروف ہدایتکار بیلا ٹار نے فلموں میں ڈھالے۔

1954 میں ہنگری کے شہر گیولا میں پیدا ہونے والے کراسناہورکائی نے 1985 میں اپنے پہلے ناول سیٹنٹانگو (Satantango) سے شہرت حاصل کی، جو ایک برباد دیہی معاشرے کی تاریک مگر جاذبِ نظر داستان ہے۔ یہی ناول تین دہائیوں بعد انہیں مین بُکر انعام دلا گیا، جبکہ اس ناول نے 7 گھنٹے طویل فلم کے طور پر بھی شہرت پائی۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔