ہفتہ، 11-اکتوبر،2025
ہفتہ 1447/04/19هـ (11-10-2025م)

امریکی صدر کو نوبل انعام کی شدید خواہش، فیصلے کی گھڑی کل

09 اکتوبر, 2025 20:35

امریکی صدر کی شدید خواہشوں میں سے ایک خواہش امن کا نوبل انعام حاصل کرناہے۔ڈونلڈ ٹرمپ جنگیں رکوانے سمیت دیگر کوششوں کے باوجود وہ دنیا کے معتبر ترین اعزاز نوبل امن انعام سے محروم ہیں۔

نوبل امن انعام کا اعلان جمعے کو اوسلو میں ہوگا اور اس سے قبل 79 سال کے ٹرمپ کی اس انعام کے لیے بے چینی عروج پر ہے اور وہ مہینوں سے یہ شکایت کرتے نظرآرہے ہیں کہ عالمی امن کے لیے ان کی کوششوں کو نظر انداز کیا جا رہا ہے۔

ٹرمپ نے بدھ کو ایک بیان میں اپنے امن مشن کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہم نے 7جنگیں ختم کرائیں۔ آٹھویں کو ختم کرنے کے قریب ہیں اور میرے خیال میں ہم روس کا مسئلہ بھی حل کر لیں گے۔

ٹرمپ نے مزید کہنا کہ شاید وہ مجھے یہ انعام نہ دینے کی کوئی وجہ ڈھونڈ لیں گے۔ ٹرمپ نے گزشتہ ہفتے واضح طور پر کہا تھا کہ اگر وہ یہ انعام نہیں جیتتے تو یہ ہمارے ملک کی بہت بڑی توہین ہوگی۔

امریکی جریدے واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیل کے ایک سابق اعلیٰ مذاکرات کار کے مطابق ممکنہ طور پر اسی دباؤ کے باعث حماس اور اسرائیلی حکام کے درمیان جنگ بندی کے معاہدے میں تیزی آئی، تاکہ آخری لمحات میں امن کا اعلان کر کے ٹرمپ کو انعام کا حق دار ٹھہرایا جا سکے۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ اس سال ٹرمپ ان کی فہرست میں شامل نہیں ہیں، لیکن وہ ادارے شامل ہیں جن سے ٹرمپ کے تنازعات رہے ہیں، جیسے کہ بین الاقوامی فوجداری عدالت (ICC) اور کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹس(CPJ)۔

پوسٹ نے ایک ذریعے کے حوالے سے لکھا ہے کہ ٹرمپ کا دباؤ خود غرضی پر مبنی محسوس ہوتا ہے اور ان کا انداز انعام کی روایات سے یکسر متصادم ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔