ہم غزہ کی پٹی میں جنگ ختم کرنے میں کامیاب ہوگئے، امریکی صدر کا کابینہ سے خطاب

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں کہا کہ ہم غزہ کی پٹی میں جنگ ختم کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر نے وائٹ ہاؤس میں کابینہ سے خطاب میں کہا کہ اسرائیلی قیدی پیر یا منگل تک رہا ہوجانے چاہئیں۔
امریکی صدر نے کہا کہ مصر جارہے ہیں جہاں جنگ بندی معاہدے پر باقاعدہ دستخط ہوں گے، کئی ممالک کی مدد سے غزہ کی پٹی کی تعمیر نو کی نگرانی کریں گے۔
امریکی صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ مجھے یقین ہے غزہ میں جنگ ختم ہونے کے بعد دیرپا امن ہوگا، غزہ پر معاہدے تک پہنچنے کیلئے ایران پر حملہ ضروری تھا۔
مشرق وسطیٰ کے تمام ممالک نے غزہ منصوبے کی حمایت کی، ایران امن کے لیے کام کرنا چاہتا ہے اور ہم اس کے ساتھ ملکر کام کریں گے
قطر، مصر، ترکیہ کاشکرگزارہوں جنہوں نے نتیجے تک پہنچنے میں مدد کی، سعودی عرب،اردون اور بھی بہت سے ممالک نے امن معاہدے کے قیام میں مدد کی۔
انکا کہنا تھا کہ مجھے لگا تھا روس اور یوکرین جنگ روکنا سب سے آسان ہوگا۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.