ہفتہ، 11-اکتوبر،2025
ہفتہ 1447/04/19هـ (11-10-2025م)

سفاک مودی کی اقلیت دشمنی نے بھارت کا چہرہ بے نقاب کر دیا

11 اکتوبر, 2025 09:30

نئی دہلی: سفاک مودی کی اقلیت دشمنی پر مبنی آمرانہ طرزِ حکومت ایک بار پھر کڑی تنقید کی زد میں آگئی ہے۔

انتہا پسند تنظیم بجرنگ دل مودی کے اشاروں پر متحرک ہوچکی ہے، جبکہ مذہبی جنون کے ذریعے اقتدار بچانے کا مذموم کھیل جاری ہے۔

مودی کی فاشسٹ حکومت نے فرقہ واریت کو سیاسی ہتھیار بنا کر بھارت کا اصل چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب کردیا ہے، مودی کی سرپرستی میں بی جے پی اور بجرنگ دل منظم انتہا پسندی کے چہرے بن چکے ہیں۔

اڈیشہ کے علاقے کٹک میں حالیہ فرقہ وارانہ فسادات نے ثابت کر دیا ہے کہ بھارت اب اقلیتوں کے لیے غیر محفوظ ملک بن چکا ہے، حالات کشیدہ ہونے پر مغربی بنگال کی وزیرِ اعلیٰ ممتا بینرجی نے مودی حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔

ممتا بینرجی کا کہنا تھا کہ "کٹک جل رہا ہے، بی جے پی ملک کو ختم کر دے گی، بی جے پی اور بجرنگ دل نے منصوبہ بندی کے تحت فرقہ وارانہ فسادات کرائے ہیں، میں نے بی جے پی جیسی مغرور اور آمریت پسند حکومت نہیں دیکھی۔”

انہوں نے مزید کہا کہ "بی جے پی آج اقتدار میں ہے، لیکن کل نہیں ہوگی۔”

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مودی راج میں اقلیتیں شدید خوف کا شکار ہیں، جبکہ بجرنگ دل، آر ایس ایس اور دیگر شدت پسند تنظیموں کو کھلی چھوٹ دے دی گئی ہے۔

سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ اقتدار کی خاطر مودی کی نااہل سیاست نے مذہب کو نفرت اور تقسیم کے ہتھیار میں بدل دیا ہے، مودی کے خون آلود کھیل نے نہ صرف بھارت بلکہ پورے خطے کے امن کو بھی خطرے میں ڈال دیا ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔