ہفتہ، 11-اکتوبر،2025
ہفتہ 1447/04/19هـ (11-10-2025م)

آزادی صحافت کا اعزاز: فلسطینی شہید صحافی کا نام عالمی فہرست میں شامل

11 اکتوبر, 2025 09:00

سال 2025 کے لیے ورلڈ پریس فریڈم ہیروز ایوارڈ کے امیدواروں کا اعلان کردیا گیا ہے۔

اس سال دنیا بھر سے 7 باہمت صحافیوں کو یہ اعزاز دیا جائے گا، ان میں فلسطین کی شہید صحافی مریم ابو دقہ بھی شامل ہیں۔

یہ ایوارڈ ان صحافیوں کو دیا جا رہا ہے جنہوں نے آزادیِ صحافت کے لیے نمایاں کردار ادا کیا اور مشکلات کے باوجود سچ سامنے لانے کی کوشش جاری رکھی۔

انٹرنیشنل پریس انسٹی ٹیوٹ کے مطابق ایوارڈ تقریب 24 اکتوبر کو آسٹریا کے شہر ویانا میں منعقد ہوگی، یہ تقریب ادارے کی 75 ویں سالگرہ کے موقع پر ہوگی۔

نامزد صحافیوں میں فلسطین کی مریم ابو دقہ اور یوکرین کی وکٹوریہ روشچینا شامل ہیں، دونوں صحافی جنگی حالات میں رپورٹنگ کرتے ہوئے جان کی بازی ہار گئیں، مریم ابو دقہ کو 25 اگست 2025 کو صیہونی فوج نے شہید کیا تھا۔

دیگر نامزد صحافیوں میں امریکا کے مارٹن بیرن، پیرو کے گستاوو گوریٹی، ہانگ کانگ کے جمی لائی اور ایتھوپیا کے تسفالم والدیس شامل ہیں۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔