غزہ میں سیز فائر کے بعد ہزاروں فلسطینی اپنے گھروں کو لوٹ آئے

غزہ میں سیز فائر کے بعد ہزاروں فلسطینی اپنے گھروں کو لوٹ آئے
غزہ میں جنگ بندی معاہدہ نافذ العمل ہونے کے بعد فلسطینی شہری اپنے تباہ شدہ گھروں کی طرف واپس جانے لگے، لوگ اپنے بچا کچا سامان اٹھائے ملبے میں تبدیل بستیوں کا رخ کر رہے ہیں۔
ہزاروں کی تعداد میں بے گھر فلسطینی اب اپنے علاقوں میں لوٹ رہے ہیں، دوسری جانب اسرائیلی فوج نے معاہدے کے تحت نئی مقرر کردہ حدود پر اپنی پوزیشنیں سنبھالنا شروع کر دی ہیں۔
امریکا کے مشرقِ وسطیٰ کے لیے نمائندہ خصوصی اسٹیو وٹکوف نے تصدیق کی ہے کہ اسرائیلی فوج نے انخلا کا پہلا مرحلہ مکمل کر لیا ہے، یرغمالیوں کی رہائی کے لیے 72 گھنٹوں کی مدت شروع ہو چکی ہے۔
ادھر حماس، اسلامی جہاد اور پاپولر فرنٹ نے مشترکہ بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ کی گورننس مکمل طور پر فلسطینیوں کا داخلی معاملہ ہے، کسی بھی غیر ملکی سرپرستی یا بیرونی مداخلت کو قبول نہیں کیا جائے گا۔
عرب اور بین الاقوامی ممالک نے غزہ کی تعمیرِ نو کے عمل میں تعاون کا خیر مقدم کیا ہے اور کہا ہے کہ عالمی برادری کو انسانی بنیادوں پر فلسطینی عوام کی مدد بڑھانی چاہیے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.