ہفتہ، 11-اکتوبر،2025
ہفتہ 1447/04/19هـ (11-10-2025م)

ٹرمپ کو نوبل پرائز کیوں نہیں ملا؟ آخرکار اصل وجہ سامنے آگئی

11 اکتوبر, 2025 12:30

ناروے کی نوبل امن انعام کمیٹی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو 2025 کا ایوارڈ نہ دینے کی وجہ بتائی اور کہا کہ فیصلہ کسی سیاسی دباؤ، مہم یا میڈیا کی توجہ کے باعث نہیں بلکہ صرف میرٹ کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔

کمیٹی کے مطابق نوبل انعام کے لیے نامزدگیاں ہر سال 31 جنوری تک مکمل کر لی جاتی ہیں جبکہ ڈونلڈ ٹرمپ نے 20 جنوری کو صدارت سنبھالی، اس لیے ان کے پاس مقررہ مدت میں کارکردگی دکھانے کا مناسب وقت نہیں تھا۔

کمیٹی کے چیئرمین نے بتایا کہ ٹرمپ کی حالیہ سرگرمیاں نوبل انعام کے معیار پر پوری نہیں اترتیں، یہ ایوارڈ کسی کی شہرت، سیاسی مقام یا مہم کے بجائے حقیقی خدمات اور عملی کارکردگی کی بنیاد پر دیا جاتا ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق ٹرمپ کی جانب سے نوبل انعام حاصل کرنے کے لیے کھلے عام مہم چلانا بھی ان کے لیے نقصان دہ ثابت ہوا، کمیٹی ایسی کوششوں کو منفی انداز میں دیکھتی ہے کیونکہ نوبل انعام شہرت یا سیاسی اثر و رسوخ سے نہیں بلکہ امن کے لیے کیے گئے اقدامات پر دیا جاتا ہے۔

نوبل کمیٹی کے مطابق ان کے فیصلے پر کوئی دباؤ یا آخری لمحے کی ڈیل اثرانداز نہیں ہوتی، فیصلہ صرف کارکردگی، خدمات اور امن کے فروغ کے لیے حقیقی کوششوں پر مبنی ہوتا ہے۔

واضح رہے کہ نارویجین نوبل کمیٹی 1897 میں ناروے کی پارلیمنٹ نے قائم کی تھی۔ اس کمیٹی کا واحد مقصد ہر سال نوبل امن انعام کے مستحق شخص یا ادارے کا انتخاب کرنا ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔