پیر، 13-اکتوبر،2025
پیر 1447/04/21هـ (13-10-2025م)

رابطہ عالم اسلامی کے سابق سکریٹری جنرل ڈاکٹر عبداللہ انتقال کر گئے

13 اکتوبر, 2025 10:35

رابطہ عالم اسلامی کے سابق سکریٹری جنرل ڈاکٹر عبداللہ طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔

اسلامی دنیا کے شہرت یافتہ، رابطہ عالم اسلامی کے سابق سکریٹری ڈاکٹر عبداللہ بن عمر بن محمد نصیف طویل علالت کے بعد آج جدہ میں وفات پا گئے۔ وہ 89 برس کے تھے۔ ان کا شمار عالم اسلام کی بڑی شخصیات میں ہوتا تھا۔

مرحوم کئی اہم اسلامی اداروں میں کلیدی عہدوں پر فائز رہے۔ وہ رابطہ عالم اسلامی کے سابق سیکریٹری جنرل اور سعودی شوریٰ کونسل کے سابق نائب صدر بھی رہ چکے تھے۔ ان کی علمی، دینی اور سماجی خدمات کو عالمی سطح پر سراہا گیا۔

جدہ کے الجفالی مسجد میں ان کی نماز جنازہ ادا کی گئی۔ نماز جنازہ کے بعد انہیں اسد قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

ان کے انتقال پر عالم اسلام کی مختلف شخصیات نے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ رابطہ عالم اسلامی کے موجودہ سیکریٹری جنرل اور مسلم علماء کونسل کے چیئرمین، شیخ ڈاکٹر محمد بن عبد الکریم العیسی نے ان کے انتقال پر تعزیت کی۔ اور انکی خدمات کو سراہا۔

مرحوم کے گھر، جو جدہ کے الخزامی ٹاورز میں واقع ہے، وہاں تعزیت کا سلسلہ جاری ہے۔ تعزیت کے لیے مردوں اور خواتین کے لیے علیحدہ انتظام کیا گیا ہے۔ یہ سلسلہ تین دن تک مغرب سے عشاء کے درمیان جاری رہے گا۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔