نیتن یاہو آیا تو طیارہ واپس لے جاؤں گا، ترک صدر کا دبنگ بیان

If Netanyahu comes, I will take the plane back, says Turkish President
مصر کے شہر شرم الشیخ میں ہوئی غزہ امن معاہدے میں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی شرکت منسوخ کر دی گئی۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ترکی اور عراق نے نیتن یاہو کی موجودگی پر اختلاف کیا جس کے بعد آخری لمحات میں ان کی اجلاس میں شرکت منسوخ کردی گئی۔
سفارتی ذرائع کے مطابق خبر ترک صدر رجب طیب اردوان کی سفارتی کوششوں سے نیتن یاہوکی شرکت رکی۔ ترک سفارتی ذرائع نے اے ایف پی کو بتایا کہ دیگر رہنماؤں کی حمایت سے یہ فیصلہ ممکن ہوا۔
مصری صدارتی دفتر نے نیتن یاہو کی شرکت کی تصدیق کی تھی جس کے 40 منٹ بعد اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر نے شرکت سے معذرت کا اعلان کیا۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.