پاک افغان کشیدگی پر بھارت کا منفی پروپیگنڈا بے نقاب

پاک افغان کشیدگی پر بھارت کا منفی پروپیگنڈا بے نقاب
پاکستان اور افغانستان کے درمیان حالیہ کشیدگی کے دوران بھارت کا منفی پروپیگنڈا ایک بار پھر بے نقاب ہوگیا۔
بھارتی گودی میڈیا پاک افغان تناؤ میں جھوٹ اور پروپیگنڈے کے ذریعے اپنے مذموم عزائم کو آگے بڑھانے میں مصروف ہے، رپورٹس کے مطابق بھارتی میڈیا نے فیک اور اے آئی سے تیار کردہ جعلی ویڈیوز اور تصاویر کے ذریعے غلط معلومات پھیلانا شروع کر دی ہیں۔
گودی میڈیا نے شمالی وزیرستان کے شہری عادل داوڑ کو جھوٹا دعویٰ کرتے ہوئے “شہید” قرار دے دیا، تاہم عادل داوڑ نے ویڈیو پیغام میں بھارتی میڈیا کے تمام جھوٹے دعوے مسترد کر دیے۔
انہوں نے کہا کہ “میرا نام عادل داوڑ ہے اور میں شمالی وزیرستان سے سیاسی و سماجی ورکر ہوں، بھارتی میڈیا نے میری آرٹیفیشل انٹیلی جنس سے بنی تصویر استعمال کی ہے، اے آئی کے ذریعے مجھے وردی پہنا کر ایک میجر ظاہر کیا گیا اور کہا گیا کہ میں پاک افغان بارڈر پر شہید ہوا ہوں، حالانکہ میں زندہ ہوں اور شمالی وزیرستان کا ایک عام شہری ہوں۔”
عادل داوڑ نے مزید کہا کہ بھارت کا پاکستان کے خلاف فیک پروپیگنڈا کرنا صحافت اور صحافتی اصولوں کی توہین ہے۔
بھارتی گودی میڈیا جھوٹی خبروں اور منظم پروپیگنڈے کے لیے حقائق کو مسلسل مسخ کر رہا ہے، پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے دوران بھی بھارتی میڈیا جعلی تصاویر کے ذریعے جگ ہنسائی کروا چکا ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.