جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی وزیراعظم کا جنگی لہجہ برقرار

جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی وزیراعظم کا جنگی لہجہ برقرار
غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو کا جنگی لہجہ برقرار ہے۔
اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو نے ایک بار پھر جنگی رویہ اپناتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ میں فوجی کارروائی ابھی مکمل نہیں ہوئی، اسرائیل اب بھی سنگین سیکیورٹی خطرات سے دوچار ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیل کے دشمن دوبارہ منظم ہو کر حملے کی تیاری کر رہے ہیں، لیکن فوج ان تمام چیلنجز سے نمٹنے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اسرائیلی فورسز نے ہر محاذ پر کامیابی حاصل کی ہے اور مستقبل میں بھی اپنا دفاع جاری رکھیں گی۔
نیتن یاہو نے کہا کہ حالیہ کامیابیوں کے بعد اسرائیل کے لیے نئے مواقع پیدا ہوئے ہیں، بشرطیکہ قوم اتحاد کا مظاہرہ کرے، اسرائیل کسی بھی خطرے کے سامنے جھکنے والا نہیں۔
بین الاقوامی ماہرین کے مطابق نیتن یاہو کا تازہ بیان ظاہر کرتا ہے کہ جنگ بندی کے باوجود خطے میں کشیدگی ابھی ختم نہیں ہوئی۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.