امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مصری صدر عبدالفتاح السیسی سے ملاقات

شرم الشیخ: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیل سے واپسی کے بعد مصر پہنچ گئے جہاں مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی سے ملاقات کی۔
ملاقات میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ غزہ جنگ بندی میں حماس کا کردار بھی مثبت رہا، تاریخی لمحہ ہے اس سے پہلے ایسا کبھی نہیں ہوا۔
انہوں نے کہا کہ میں نے ساری زندگی معاہدے کیے ہیں، ایران ایک معاہدہ کرنا چاہتا ہے، بہت سے ممالک کے رہنما موجود ہیں، سب قابل قدر ہیں۔
امریکی صدر کا کہنا تھا کہ غزہ سے متعلق دوسرے مرحلے کے مذاکرات شروع ہوچکے ہیں۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.