غزہ امن معاہدے کے تحت قیدیوں کا تبادلہ مکمل، حماس نے 20 اسرائیلی یرغمالی رہا کردیئے، اسرائیل نے 1700 فلسطینی قیدیوں کو آزاد کیا

غزہ معاہدہ: 20 اسرائیلی یرغمالیوں کے بدلے 2 ہزار فلسطینی قیدیوں کی رہائی متوقع
غزہ امن معاہدے کے تحت اسرائیل اور حماس کے درمیان قیدیوں کا تبادلہ مکمل ہوگیا۔
فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے آج مرحلہ وار 20 اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کردیا، جبکہ اسرائیل کی جانب سے 1700 سے زائد فلسطینی قیدیوں کی رہائی کا عمل جاری ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق حماس نے یرغمالیوں کو دو مراحل میں رہا کیا، پہلے مرحلے میں 7 اور دوسرے مرحلے میں 13 اسرائیلی قیدیوں کو اسرائیلی حکام کے حوالے کیا گیا۔
دوسری جانب اسرائیلی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ حماس 28 یرغمالیوں کی لاشیں بھی اسرائیل کے سپرد کرے گی۔
رپورٹس کے مطابق رہائی پانے والے فلسطینی قیدیوں کو بسوں کے ذریعے غزہ اور مغربی کنارے منتقل کیا جا رہا ہے، جنوبی غزہ میں النصراسپتال میں ان کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں، جہاں انہیں ابتدائی طبی امداد فراہم کی جائے گی۔
قیدیوں کی رہائی کے بعد فلسطینی علاقوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی، شہری سڑکوں پر نکل آئے اور جشن مناتے ہوئے اپنے قومی پرچم لہرائے۔
🔴 LIVE: Preparations underway for exchange of Israeli captives, Palestinian abductees under Gaza ceasefire. https://t.co/qAFmmyf5iG
— Live Stream (@video_streamz) October 13, 2025
اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ یرغمالیوں کو ابتدائی معائنے کے بعد گھر والوں سے ملنے دیا جائے گا۔
دوسری جانب مصر کے شہر شرم الشیخ میں آج غزہ امن معاہدے پر دستخط کی تقریب منعقد کی جائے گی، تقریب میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، وزیراعظم پاکستان شہباز شریف سمیت کئی عالمی رہنما شریک ہوں گے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.