منگل، 14-اکتوبر،2025
پیر 1447/04/21هـ (13-10-2025م)

اسرائیلی پارلیمنٹ میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خطاب کے دوران ہنگامہ آرائی

13 اکتوبر, 2025 23:00

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مصر کےشہر شرم الشیخ میں غزہ امن معاہدے کی تاریخی تقریب سے قبل اسرائیلی پارلیمنٹ سے اہم خطاب کیا۔

ٹرمپ نے اپنے خطاب میں اسرائیلی وزیر اعظم کی تعرفیوں کے پل باندھ دیے۔ جب کہ دوران خطاب شدید ہنگامہ آرائی دیکھنے میں آئی۔

ایک اسرائیلی رکن پارلیمنٹ نے فلسطین کے حق میں احتجاج کرنا شروع کردیا جس پر وہاں موجود سیکیورٹی اہلک اروں نے اسے پارلیمنٹ سے باہر نکال دیا۔

اسی دوران ایک اسرائیلی رکن پارلیمنٹ نے امریکی صدر ٹرمپ کی جانب بڑھنے کی کوشش کی، جس سے سیکیورٹی الرٹ ہوگئی۔ احتجاج کرنے والے رکن کو نعرے لگانے کے بعد فوری طور پر باہر نکال دیا گیا۔

ان تمام واقعات سے یہ واضح ہوتاہے کہ اسرائیلی اسمبلی بھی اپنے وزیراعظم کے حق اور فیصلوں میں ان کےساتھ کھڑی نہیں ہوئی۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔