منگل، 16-دسمبر،2025
منگل 1447/06/25هـ (16-12-2025م)

پاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدگی، ٹرمپ کا معاملہ دیکھنے کا اعلان

13 اکتوبر, 2025 09:00

 امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدگی کا معاملہ دیکھنے کا اعلان کردیا ہے۔

ائیر فورس ون میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ انہیں پاکستان اور افغانستان کے درمیان جاری کشیدگی کی اطلاعات ملی ہیں اور وہ اس معاملے کو واپسی پر خود دیکھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ وہ ہمیشہ جنگوں کے خاتمے کے حامی رہے ہیں اور ماضی میں بھی کئی تنازعات کو بات چیت سے حل کروا چکے ہیں، پاکستان اور بھارت کے درمیان ممکنہ جنگ کو بھی اقتصادی دباؤ اور ٹیرف کے ذریعے روکا گیا تھا۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ان کے لیے اصل کامیابی نوبل انعام نہیں بلکہ انسانوں کی زندگیاں بچانا ہے، اگر وہ کسی تنازعے کو جنگ سے بچا لیں تو یہ سب سے بڑا اعزاز ہے۔

غزہ کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے ایک بار پھر دعویٰ کیا کہ وہاں جنگ ختم ہوچکی ہے اور جنگ بندی برقرار رہے گی، غزہ کے لیے ’’بورڈ آف پیس‘‘ جلد قائم کیا جائے گا جبکہ یرغمالیوں کی رہائی بھی طے شدہ وقت سے پہلے ممکن ہوسکتی ہے۔

امریکی صدر نے مزید کہا کہ امن کے لیے ان کی کوششیں جاری رہیں گی اور وہ چاہتے ہیں کہ خطے میں مزید کسی نئی جنگ کا آغاز نہ ہو۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔