پیر، 13-اکتوبر،2025
پیر 1447/04/21هـ (13-10-2025م)

"مشرقی وسطیٰ میں سنہری دور کا آغاز "؛ ڈونلڈ ٹرمپ کا اسرائیلی پارلیمنٹ سے خطاب

13 اکتوبر, 2025 16:40

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خصوصی خطاب میں کہا کہ آج مشرقی وسطیٰ میں سنہری دور کا آغاز ہو چکا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی پارلیمنٹ سے خطاب میں کہا کہ آج مشرق وسطیٰ میں ایک تاریخی صبح طلوع ہوئی ہے، امریکا مشکل وقت میں اسرائیل کے ساتھ کھڑا رہا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اسرائیل کو جو فتح ملی وہ ہتھیاروں کے زور پر ملی، ہم نے شدید مشکلات کے باوجود اپنے قیدیوں کو رہا کروایا، مشرق وسطیٰ میں سنہری دور کا آغاز ہورہا ہے۔

امریکی صدر نے مزید کہا کہ غزہ امن معاہدے میں تمام ممالک نے بہترین کردار ادا کیا، یہ راستہ آسان نہیں تھا، تمام عرب اور مسلم ممالک نے بے انتہا مدد کی،غزہ کے لوگوں کی توجہ اب تعمیر نو پر ہونی چاہیے۔

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خطاب کے دوران شور شرابہ ہوا جس کے بعد ٹرمپ کے خطاب کے دوران شور شرابہ کرنے والے کو ایوان سے باہر نکال دیا گیا۔

ٹرمپ کی تقریر کے دوران ایک رکن نے فلسطینیوں کے حق میں احتجاج کیا، احتجاج کرنے والا رکن ٹرمپ کی طرف بڑھا ہے۔

انکا کہنا تھا کہ اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی تاریخ ساز لمحہ ہے، تمام مشکلات کے باوجود ہم نے ناممکن ممکن بنادیا، غزہ سے ایران تک ان تلخ نفرتوں نے مصیبت، دکھ اور ناکامی کے سوا کچھ نہیں دیا، یہ صرف جنگ کا اختتام نہیں بلکہ ایک نئی امید کا آغاز ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہیلری کلنٹن نے کہا تھا کہ میں جنگیں کرانے والا شخص ہوں، میری شخصیت اس کے الٹ جنگیں ختم کروانے والی ہیں، امریکا جدید ترین ہتھیار بنانے والا ملک ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔