منگل، 14-اکتوبر،2025
منگل 1447/04/22هـ (14-10-2025م)

غزہ کے مستقبل سے متعلق فیصلہ فلسطینی عوام کی مرضی کے خلاف نہیں کیا جانا چاہیے، چین

14 اکتوبر, 2025 08:35

چینی وزیر خارجہ وانگ ژی نے کہا ہے کہ غزہ کے مستقبل سے متعلق فیصلہ فلسطینی عوام کی مرضی کے خلاف نہیں کیا جانا چاہیے۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق چینی وزیرِ خارجہ وانگ ژی نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ عالمی برادری کا متفقہ موقف یہی ہے کہ فلسطین پر فلسطینیوں کی حکومت ہونی چاہیے، غزہ کے مستقبل سے متعلق کوئی بھی فیصلہ فلسطینی عوام کی مرضی کے بغیر نہیں ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ چین غزہ امن منصوبے کا خیر مقدم کرتا ہے اور مشرقِ وسطیٰ میں امن و استحکام کے لیے ہونے والی تمام کوششوں کی حمایت کرتا ہے، “غزہ میں انسانی المیہ اکیسویں صدی پر ایک بدنما داغ ہے، جس نے دنیا کے انسانی ضمیر کو جھنجھوڑ دیا ہے۔”

چینی وزیرِ خارجہ نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ اس اصول کو یقینی بنائے کہ غزہ کی حکمرانی کا حق غزہ کے عوام کے پاس ہی رہے اور کوئی فریق ان کی آزادی یا خود مختاری پر سمجھوتہ نہ کرے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔