اسرائیلی قیدیوں کی رہائی میں تاخیر، عوام حکومت کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے

اسرائیلی قیدیوں کی رہائی میں تاخیر، عوام حکومت کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے
اسرائیلی قیدیوں کی رہائی میں تاخیر پر عوام کے اپنی ہی حکومت کے خلاف مظاہرے شدت اختیار کر گئے۔
تل ابیب اور یروشلم میں اسرائیلی قیدیوں کی 736 دن بعد رہائی کے بعد عوام کا شدید ردِعمل سامنے آیا، درجنوں نہیں بلکہ سیکڑوں مظاہرین سڑکوں پر نکل آئے اور حکومت کے خلاف غصے کا اظہار کیا۔
مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ حکومت واضح کرے کہ معاہدے میں اتنی تاخیر کیوں کی گئی؟ اگر یہ معاہدہ پہلے ہو جاتا تو زیادہ قیدی زندہ واپس آتے اور ہزاروں فلسطینیوں کی جانیں بھی بچ سکتی تھیں۔
احتجاج کے دوران مظاہرین نے وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور انہیں سیاسی مفادات کے لیے انسانی جانوں سے کھیلنے کا ذمہ دار قرار دیا۔
غصے سے بھرے عوام نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایلچیوں، اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کُشنر کو بھی نہیں بخشا، جنہیں احتجاج کے دوران سخت عوامی ناراضی کا سامنا کرنا پڑا، کئی مظاہرین نے ان پر الزام لگایا کہ وہ امریکی مفادات کے تحفظ میں مصروف رہے، جبکہ عام انسانوں کی جانیں داؤ پر لگ گئیں۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ حکومت نے سیاسی دباؤ اور ذاتی مفادات کی خاطر قیدیوں کی رہائی میں غیر ضروری تاخیر کی، جس کا نتیجہ بے شمار قیدیوں کی موت اور غزہ میں تشدد کے نئے سلسلے کی صورت میں نکلا۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.