فیک نیوز کا ماہر بھارتی میڈیا پاکستان مخالف مواد پھیلانے میں مگن

فیک نیوز کا ماہر بھارتی میڈیا پاکستان مخالف مواد پھیلانے میں مگن
اسلام آباد: جھوٹ کے چیمپئن بھارتی میڈیا نے ایک بار پھر پاکستان مخالف پروپیگنڈے کا سلسلہ تیز کر دیا، بھارتی چینلز اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر پاکستان کے خلاف من گھڑت اور گمراہ کن خبریں نشر کی جا رہی ہیں۔
ذرائع کے مطابق بھارتی میڈیا نے پاک افغان سرحد پر دوبارہ جھڑپوں کا جھوٹا دعویٰ کیا، حالانکہ سرکاری ذرائع نے ایسی کسی جھڑپ یا کشیدگی کی تصدیق نہیں کی۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارتی میڈیا کا مقصد پاکستان اور افغانستان کے عوام کے درمیان غلط فہمیاں اور نفرت پھیلانا ہے۔
سفارتی حلقوں کے مطابق بھارت کی یہ منفی مہم علاقائی امن کے لیے خطرہ اور معلوماتی دہشت گردی کے مترادف ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.